آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کیس، پنجاب کے 8 پولیس افسروں کا پروفائل طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت میں عدالت نے پنجاب پولیس کے افسروں کا سروس پروفائل طلب کر لیا۔ متاثرہ افسروں کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آٹھوں افسروں کی آﺅٹ آف ٹرن پروموشن واپس لے لی گئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محمد عمر ورک، رانا شاہد پرویز، اویس ملک اور اعجاز شفیع کی ترقی کا از سرنو جائزہ لینے کا کہا ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ہمارے سامنے افسران کا سروس ریکارڈ موجود نہیں عدالت اسے دیکھ کرہی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے کہ ان کے بارے قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ےا زےادتی کا نشانہ بناےا گےا ہے۔
آﺅٹ آف ٹرن