حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ درخواست گزار مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ظفرعلی شاہ نے وفاق پاکستان، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون،سابق صدر زرداری، یوسف رضا گیلانی گیلانی اور حسین حقانی کو فریق بنایا تھا۔
اعتراض