اقلیتوں کے حلف سے متعلق ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور ترمیمی بل 2017ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے تحت آرٹیکل 255 میں ترمیم درکار ہے۔ حکومت نے تحریک کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے دو بل ڈراپ کردیئے گئے۔ سینیٹر عتیق شیخ کا بین الاقوامی معاہدے حتمی توثیق سے قبل پارلیمنٹ میں باقاعدہ طور پر زیر غور لانے کے اہتمام کا بل ایجنڈے پر تھا تاہم اسمبلی میں یہ معاملہ زیر غور ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ بل واپس لے لیا۔
بل واپس