ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی( وقائع نگار) سندھ ہائی کوٹ کے ریفری جج نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب کے وکیل نے درخواست ضمانت کی کھل کر مخالفت کی جب کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ ڈاکٹر عاصم پر دوران حراست دل کادورہ پڑ چکا ہے ان پر فالج کا حملہ بھی ہوچکا ہے اگر علاج نہ کرایا گیا بینائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ طبی بنیاد پر وہ ضمانت کا حق رکھتے ہیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ