پاکستان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے راستے پر گامزن ہے‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) پاکستان کی نئی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے سیکرٹری خارجہ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے وسیع تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ وزیر خزانہ نے سیکرٹری خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل کوششوں سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اب پاکستان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مستحکم معاشی صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکوں سے پاکستانی سفارت کاروں کو اپنے رابطے مضبوط بنانا ہوں گے۔
وزیر خزانہ