سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مستحکم اور مضبوط ہیں‘ سبکدوش سفیر

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ الزہرانی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے سلسلے میں مطمئن ہیں۔ انہوں نے اپنے دو سالہ دور میں پاکستان اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے مزید قریب کیا ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے جو ریٹائر ہو رہے ہیں بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مستحکم اور مضوبط ہیں ہمارے تعلقات کی بنیاد دونوں ملکوں کے برادرانہ مراسم پر مبنی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار اور بہتر بنانے کے لئے بھی جدوجہد کی ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ وہ ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کی پرسکون زندگی اپنے احباب‘ عزیز و اقارب اور علاقے میں گزارنا چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ نئے سعودی سفیر اگست تک پاکستان میں اپنی ذمہ داریاںسنبھالیں گے۔
سبکدوش سعودی سفیر