بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدیداحتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کودفتر خارجہ میں طلب کیا اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا بھارت بلا اشتعال فائرنگ سے باز رہے ،سیز فائر معاہدے کی پابندی کرے۔ 17 مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جبکہ 18 مارچ کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوئے تھے۔
بھارت فائرنگ