بے نظیر قتل کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بغیر کارروائی 27مارچ تک ملتوی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں نئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث ڈیوٹی جج نے بغیر کارروائی کے سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ مقدمے میں ضمانت پر رہا پولیس افسر خرم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سعود عزیز گلے کی خرابی کی وجہ سے لاہور سے نہ آسکے۔
بینظیر قتل کیس