پاکستان کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اس سے قبل جینیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں وہ تین پہلے روز جینیوا سے اسلام آباد پہنچیں ۔ ان کے بعد فرخ عالم کو جینیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا جو جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، فرخ عالم اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
تہمینہ جنجوعہ