حکومت نے وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اے پی اے )حکومت نے وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غریب افراد کو چھوٹے کاروبار کیلیے بغیر سود قرض دیئے جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ تخفیف غربت فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلا سود قرضہ سکیم میں ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں مائیکروفنانس کی سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک قرضہ سکیم کی آپریشنل لاگت کم ہونی چاہئے، غریب افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سود سے پاک قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے رواں ماہ کے آخر تک سکیم کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔