چیف جسٹس کا کراچی کی بچی کساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کا از خود نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کی 6 سالہ بچی طوبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے جان سے مار دینے کی نیت سے شدید تشدد کے بعد نالے میں پھینک دینے کی خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ہے خبروں کے مطابق نامعلوم ملزمان چھ سالہ بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کورنگی ندی میں پھینک گئے، جسے انتہائی نازک حالت میں سول ہسپتال کراچی میں داخل کراوایا گیا، بچی کو آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ،ملزمان نے وحشیانہ برتا ﺅکے بعد بچی کو مردہ سمجھ کر کورنگی کراسنگ ندی کے قریب پھینک دیا تھا ، بچی کے چہرے ، گلے اور جسم کے ہر حصے پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے ہیں ۔