سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کیلئے تحفظ پاکستان کے برابرہے،جنرل باجوہ کی سفیر کو یقین دہانی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک فوج کیلئے سعودی عرب کا دفاع،پاکستان کے دفاع کے برابر ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دفاعی و تربیتی امور پر بات چیت کی گئی۔ سعودی سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اس وقت ملاقات ہوئی جب سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ سعودی عرب کی طرف سے تشکیل دئے گئے ایک فوجی اتحاد کے سربراہ بنیں گے۔ تاہم ان خبروں کی کسی متعلقہ حلقے کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔