سرتاج عزیز کی کوالالمپور میں ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کوالالمپور میں ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ مشیر خارجہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے سلسلہ میں اسلامی وزراءخارجہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے ملائشیاءگئے ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دنوں برادر ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں میں اضافہ کیا جائے۔