بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام آئندہ سال بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کردینگے: ماروی میمن
اسلام آباد (آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بلوچستان میں غربت سروے کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروے کے دوران بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا صوبے میں غربت کی شرح 70 فیصد ہے، پسماندہ علاقوں میں دوبارہ سروے کریں گے، اگلے سال تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پروگرام بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کردیں گے، غربت سروے سے سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے اور سکور کی بنیاد پر نامزدگی کی جائیگی، کمیٹی نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو محروم رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غربت سروے فوری طور پر شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر کی صدارت میں اجلاس میں کمیٹی کی دی گئی سفارشات پر عملدرآمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں گریڈ 1 سے22 تک مستقل ، کنڑیکٹ اور ڈیلی ویجز ، ڈیپوٹیشن ملازمین کی صوبہ وار بمعہ فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان تعداد کی تفصیل ، سروے رپورٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں اور پروگراموں کی تفصیلات اور گزشتہ پانچ برس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صوبہ وار تنخواہوں میں ادائیگیوں اور اخراجات کی تفصیلات کا ایجنڈا زیربحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر نے ہدایت دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فاٹا میں بھی علاقائی دفتر بنایا جائے ۔
قائمہ کمیٹی سینٹ