وزیراعظم نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو کیلئے خصوصی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (آن لائن + اے پی پی) وزیراعظم گیلانی نے سرکاری شعبے کے خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے تنظیم نو درجہ جات سرکاری شعبہ کے سربراہ وزیرخزانہ شوکت ترین ہونگے۔ اس کے ارکان میں وزیر قانون اور وزیر نجکاری ہونگے جبکہ وزیرمملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر اور ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمشن معاون ارکان ہونگے۔ پہلے مرحلے میں کمیٹی پاکستان ریلوے، پیپکو، پی آئی اے، پاکستان سٹیل، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور پاسکو کی تنظیم نو کرے گی۔ ان آٹھوں سرکاری اداروں کے بورڈز اور انتظامیہ میں بھی تنظیم نو کی جائے گی۔