امریکہ نے بجٹ سپورٹ کے لئے پاکستان کو 17 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کر دی

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے بجٹ سپورٹ کے لئے پاکستان کو 17 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 174 ملین ڈالرز کی یہ رقم موصول ہو چکی ہے اور اس کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔