کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنے پر وزیراعظم نے رحمن ملک کو ڈانٹ پلا دی

کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنے پر وزیراعظم نے رحمن ملک کو ڈانٹ پلا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم راجہ پرویز اسرف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا سے ہٹ کر بات کرنے پر وزیر داخلہ رحمن ملک کو ڈانٹ پلا دی۔ رحمن ملک صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ جملے بازی بارے سوال کا جواب گول کر گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معمول کے ایجنڈا پر غو رہو رہا تھا وزیراعظم نے اجلاس کے ابتداءمیں اپنا بیان پڑھا اورکابینہ کو سانحہ کرانی روڈ کے متاثرین کےلئے کئے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ اس دوران رحمن ملک نے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ کوئٹہ دھماکے کے بعد کیا اہم اقدامات کئے گئے ہیں تو وزیر اعظم برہم ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ملک صاحب میں ایک ایک لمحے کا جواب نہیں دے سکتا جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں اس پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور فرزانہ راجہ زیر لب مضحکہ خیز انداز میں مسکرا پڑیں اور وزراءکے درمیان چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔ رحمٰن ملک نے اس حوالے سے کہا کہ ایسی باتی ہوتی رہتی ہیں انہیںدوسرا رخ نہ دیا جائے۔