لال مسجد کمشن نے مشرف ‘شوکت عزیز اور نرگس سیٹھی سمیت 14 افراد کو 22 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) لال مسجد کمشن نے مشرف سمیت 16افراد کو 22فروری کو طلب کر لیا۔ لال مسجد کمشن اعلامیہ کے مطابق، پرویز مشرف، شوکت عزیز، نرگس سیٹھی، فرید پراچہ، لیاقت بلوچ، عبدالغفور حیدری اور شاہ عبدالعزیز کو طلب کر لیا۔ طلب کئے گئے تمام افراد کو سمن جاری کر دیئے گئے۔ پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو طلب کرنے کے احکامات دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔