شیعہ افراد کے قتل میں بھارتی اور امریکی ایجنسیاں ملوث ہیں، حمید گل

 راولپنڈی (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی کی سربراہی مےں بلوچ عمائدےن کے وفد نے آئی اےس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلوچستان مےں دہشت گر دی کے واقعات پر تشو ےش کا اظہار کر تے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چےت کی گئی۔ حمید گل نے کہا ہنگو، کوئٹہ کراچی اور لاہور میں شیعہ برادری کے افراد کے قتل میں بھارتی اور امریکی ایجنسیاں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم دشمن کو یہ جواب دینا چاہتے ہیں اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور ہم اپنے دشمن کو بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کو اس موقع پر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ جنرل حمید گل نے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرکہا عالمی سطح پر بلوچستان میں بدامنی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں جسمیں امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں جن کی نظریں قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان پر ہیں لیکن بلوچستان کے غیور عوام انہیں اس سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حمید گل نے موجودہ گورنر راج کے نفاذ کو موجودہ حکومت کی نااہلی قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا حکومت عملی طور پر نااہل ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے طلال اکبر بگٹی کو یقین دلایا وہ بلوچوں کے حقوق کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔حکومت بلوچستان کے مسلے پر سنجےدہ نہےںہے۔ طلال اکبر بگٹی نے کہا بلوچ بھی اتنے ہی پاکستانی ہےںجتنا کوئی اور ہے۔ ہم بلوچ عوام کے ساتھ مزید کوئی ناانصافی نہےںہونے دےںگے۔ حکومت بلوچستان کے مسئلے پر سنجےدہ نہےں ہے۔