سی پی پی اے نے بجلی 1.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

اسلام آباد (ثناءنیوز) توانائی کی خریداری کے مرکزی ادارے (سی پی پی اے) نے بجلی 1.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا نے جنوری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 8.95 روپے فی یونٹ مقرر کی تھی جبکہ جنوری میں بجلی کی پیداوار میں اصل فی یونٹ لاگت 10 روپے 55 پیسے رہی۔