سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف حکم امتناعی برقرار، سماعت 7 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2010ءکیس میں عدالت نے آرڈیننس کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔