اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن چائنہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک سمگلرکو گرفتار کر لیا.

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن چائنہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک سمگلرکو گرفتار کر لیا.

اے این ایف کے مطابق ملزم اعجاز نجی ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد سے چائنہ جا رہا تھا کہ ملزم کو مشکوک جان کر اے این ایف کاؤنٹر پر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے اعلٰی کوالٹی کی آٹھ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزم پیشہ ور انسانی سمگلر ہے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہے، ملزم کو تھانہ اے این ایف راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔