سعودی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر منظورالحق 31 دسمبر کو جدہ پہنچیں گے
اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر منظور الحق 31 دسمبر کو اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے جدہ پہنچ جائیں گے۔ نوائے وقت کے قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفیر جنوری کے پہلے ہفتے سے اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیں گے۔ پاکستان کے لئے سعودی عرب نے ابھی تک اپنا سفیر نامزد نہیں کیا۔ لبنان میں سعودی عرب کے سفیر علی عواض السیری کو پاکستان میں سفیر نامزد کیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی تقرری موخر کر دی گئی تھی۔
سعودی عرب/ پاکستانی سفیر