پاکستان پوسٹ کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقوم کی ترسیل‘ شکایات کے انبار
اسلام آباد (مسعود ماجد سےدخبر نگار) پاکستان پوسٹ کے ذرےعے بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی ترسےل مےں مشکلات کا سامنا، دسمبر2008 ءسے آج تک شکاےات کے انبار لگ گئے۔ پانچ اضلاع مےانوالی، لےہ، ملتان، سانگھڑ، مےرپور خاص مےں سب سے زےادہ رقوم کی ترسےل کی شکاےات پائی گئےں۔ شکاےات کو دور کرنے کے لئے بی آئی اےس پی نے پاکستان پوسٹ اور نادراکے درمےان بائےو مےٹرک
سسٹم کی تصدےق لازمی قرار دے دی۔ اس سلسلے مےں پاکستان پوسٹ اور نادرا دونوں فرےقےن کے درمےان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے لےکن حتمی بائےومےٹرک سسٹم شروع کر نے کا عمل تاحال تاخےر کا شکار ہے۔ ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے بی آئی اےس پی سے فائدہ حاصل کر نے والوں کو 48,418,657منی آرڈر جاری کئے جن کی کل مالےت 133.816ارب روپے تھی اور اس پر بطور سروس چارجز کی مد مےں 2.136ارب روپے وصول کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ دسمبر 2008سے 18جولائی2017تک پاکستان پوسٹ کو بی آئی اےس پی کی کل 48.42ملےن روپے رقوم کی ترسےل کے حوالے سے کل2,522شکاےات وصول ہوئےں۔ان شکاےات کی روشنی مےں بی آئی اےس پی نے پاکستان پوسٹ سے ناصرف رجوع کےا ہے بلکہ نادرا سے بھی بات چےت کرکے اےک بائےو مےٹرک تصدےق کےلئے مذاکرات کرنے کی تجوےز دی ہے۔