پختون عوام نے بلاول کو مسترد کردیا :پی ٹی آئی
اسلام آباد( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پختون عوام نے بلاول کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ خیبرپختونخوا کےنوجوانوں نے بلاول کوبتادیا کہ آپ غلط دروازے پردستک دے رہے ہیں ¾چیئرمین پی پی کے سامنے نوجوانوں نے’آئی آئی پی ٹی آئی‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قوم کرپشن، اقرباءپروری اورموروثیت کوکسی طور قبول کرنے کوتیارنہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے ¾پختونخوا حکومت کی مکمل آزادی کے باوجودپختون عوام نے بلاول کو مسترد کیا ¾ بلاول سندھ کے لوگوں کی زندگیوں سے عذاب کم کریں۔