وزیراعظم کو نوشتہ¿ دیوار پڑھ کر گھر چلے جانا چاہئے‘ جسٹس وجہیہ الدین

وزیراعظم کو نوشتہ¿ دیوار پڑھ کر گھر چلے جانا چاہئے‘ جسٹس وجہیہ الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس وجہیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نوشتہ دیوار پڑھ کر گھر چلا جانا چاہئے۔ کیونکہ ان کے خلاف دو ججوں نے فیصلہ دیدیا ہے۔ تین جج بھی مطمئن نہیں ہیں، اخلاقی پہلو کے تحت وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہئے قانونی راستہ میں بھی مشکلات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا دو ججوں نے وزیراعظم کے خلاف شواہد کی بنا پر ہی فیصلہ دیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ باعزت طریقہ یہ ہے وزیراعظم استعفیٰ دے دیں اور ریٹائر ہو جائیں آخر میں دو ججوں کا فیصلہ ہی غالب آئے گا۔

جسٹس (ر) وجہیہ الدین