یکم مئی سے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل سستا، دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی

یکم مئی سے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل  سستا، دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی

اسلام آباد(آن لائن) اوگرا نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے تیار سمری کے مطابق یکم مئی سے پٹرول 1.67 اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2.21روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 2.35، ہائی اوکٹین 7.20 اور مٹی کا تیل 1.60روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی جائیگی۔ دوسری طرف رواں سال تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر جا پہنچیں اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 75 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ڈالر بیرل ہوچکی ہے۔