کاسا 1000 بجلی معاہدہ پر آئندہ ہفتے دستخط ہونگے‘اسحاق ڈار سے ایم ڈی عالمی بینک کی ملاقات‘ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

کاسا 1000 بجلی معاہدہ پر آئندہ ہفتے دستخط ہونگے‘اسحاق ڈار سے ایم ڈی عالمی بینک کی ملاقات‘ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کاسا 1000 بجلی کے درآمدی منصوبے کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب آئندہ ہفتے ہو گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایم ڈی عالمی بینک سری ملیانی اندراوتی نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے اندر عالمی بینک کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ سری ملیانی اندراوتی نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب جائزہ پر مبارکباد دی۔