چینی صدر اور نوازشریف کا پرجوش مصافحہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا

چینی صدر اور نوازشریف کا پرجوش مصافحہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم آفس آمد پر چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم نواز شریف کا پرجوش مصافحہ دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا، دونوں رہنمائوں نے اس دوران پرجوش انداز میں مصافحہ کیا جو تقریباً ایک منٹ تک جاری رہا۔ جس کے بعد دونوں رہنمائوں نے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی۔