پاکستان، چین افغان امن کیلئے متفق ہیں سارک ممالک سے مضبوط تعلقات کیلئے چین کی حمایت کرینگے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے پاکستان اور چین افغان امن کیلئے متفق ہیں، پاکستان سارک ممالک سے مضبوط تعلقات کیلئے چین کی حمایت کرے گا۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان اور پاک چین معاہدوں کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان امن کے فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق اور دونوں ملکوں نے سلامتی کونسل کی اصلاحات کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔