وزیراعظم ہاؤس میں میز چھوٹی ہونے کے باعث مذاکرات وزیراعظم آفس میں ہوئے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان مذاکرات وزیراعظم ہائوس کی بجائے وزیراعظم آفس میں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات وزیراعظم ہائوس کی کابینہ ٹیبل چھوٹی ہونے کے باعث وہاں نہیں ہوسکے۔ وفود کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مذاکرات وزیراعظم آفس میں ہوئے۔