عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، معظم علی نے عمران فاروق قتل کے بعد 3مرتبہ گھر تبدیل کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کرنے والے دونوں افراد محسن سید اور کاشف علی کے پاسپورٹ، پاسپورٹ ایجنٹ محمد عرف سکندر نے بنوائے اور عمران فاروق قتل کے بعد تین مرتبہ گھر تبدیل کیا، جے آئی ٹی کو ابھی تک معظم علی تک رسائی نہیں دی گئی۔