سپریم کورٹ نے سزائے موت ختم کرنے سے متعلق دائر درخواست خارج کردی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے سزائے موقت ختم کرنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ظفر اللہ خان نے دائر کی تھی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئین کی رو سے درخواست نا قابل سماعت ہے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل (3)184 کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔