سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کا قتل‘7لاکھ سے زائد لوگوں نے سوشل میڈیا پر امریکہ کو پاکستان کا دشمن قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے قتل کا معاملہ‘ لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر امریکہ کو پاکستان کا دشمن قرار دے دیا۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے قتل کے متعلق نیوز ایجنسی کی تحقیقاتی خبر پر سوشل میڈیا پر 7 لاکھ سے زائد لوگوں نے اظہار رائے کیا اور کہا کہ امریکہ نے ملک کی کئی اہم شخصیات کو قتل کروایا  جس کی وجہ سے ملک کو کئی اچھے لیڈروں سے ہاتھ دھونا پڑا واضح رہے  ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے متعلق امریکی ری کلاسیفائیڈ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ نے لیاقت علی خان کو ایک افغان شہری کے ذریعے قتل کروایا۔