انتخابات میں آر اوز کا تقرر پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر ہوا: افتخار چودھری

انتخابات میں آر اوز کا تقرر پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر ہوا: افتخار چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات میں آر اوز کا تقرر پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کیا گیا۔ آر اوز کے تقرر کا فیصلہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے قومی مفاد میں کیا۔ عدالتی کمشن کی تشکیل اور آئینی حیثیت کے بارے میں تبصرہ مناسب نہیں۔ مشرف کا مقدمہ عدالت میں ہے، رائے دینا مناسب نہیں۔