حنیف عباسی کیخلاف رٹ پٹیشن کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عبا سی اور جسٹس حبیب اللہ عامر نے مسلم لےگ ن کے سابق اےم اےن اے محمد حنیف عباسی ، ان کی فیملی اور بھائی باسط عباسی کے اثاثے اور بےنک اکاﺅنٹس منجمند کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی منگل کو سماعت کے دوران انٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹر ،حبےب بےنک، مےزان بےنک اورالائےڈ بےنک کے نما ئندے پیش ہوئے اس موقع پراے این ایف کے پراسکیوٹر توقیر ستی نے ڈوےژن بنچ سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے جج چوہدری انوار احمد خان کا تبا دلہ ہو چکا ہے نئے جج کی تعیناتی اور درخواست پر فیصلے تک سماعت ملتوی کی جا ئے جبکہ اےفیڈرےن کوٹہ کےس مےںحنےف عباسی ،باسط عباسی اپنے وکلاءتنوےر اقبال اےڈووکےٹ اور راجہ طارق اےڈووکےٹ کے ہمراہ عدالت مےں موجود تھے۔