چینیوں نے 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر39.8 ارب گھنٹے صرف کئے‘ رپورٹ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چینیوں نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں سوشل میڈیا پر 39.8 ارب گھنٹے صرف کئے ہیں۔ یہ وقت اہرام مصر جیسے 109اہرام تعمیر کرنے کے لئے کافی ہے۔اس بات کا انکشاف چینی اخبار پیپلز ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے چینی اپنے سمارٹ فونز کا جائزہ لیتے ہیں۔