سی پیک بریفنگ دستاویز میں تاخیر‘ اکاؤنٹس کمیٹی ریلوے پر برہم‘ اجلاس ملتوی کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی ) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت ریلوے حکام پر سی پیک منصوبے پر بریفنگ کی دستاویز تاخیر سے ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل دستاویز کمیٹی کو ملنے چاہیے تھے مگر رات کو ملے ہیں، بریفنگ سے متعلق ہارڈ کاپی کیوں نہیں فراہم کی گئی؟ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کہا کوئی کام نہیں کیا گیا۔ آئندہ بریفنگ سے ایک ہفتہ قبل دستاویزات دئیے جائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گاکمیٹی رکن شیری رحمان نے کہا کہ جان بوجھ کر آپ لوگ کمیٹی کو کمزور کر رہے ہیں ۔ آپ پیپر دیئے بغیر بریفنگ دے رہے ہیں، بریفنگ دینے آئے ہیں یا پاپ کارن بیچنے آئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کمیٹی اجلاس ملتوی کرتا ہوئے کہا کہ وزارت حکام کیا تمام سیاستدانوںکو بیوقوف سمجھتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس احتجاجاً ملتوی کر دیا۔