سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کیلئے درخواست شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں لیکن پانامہ کیس میں28جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40شقیں معطل ہوئیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ، سپریم کورٹ کے برطرفی کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے اور عارضی طور پر وزیر اعظم کو بحال کر کے پانامہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بنچ تشکیل دیا جائے۔