لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔مسلم لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ سرکاری نتیجے کے مطابق کلثوم نواز نے 61 ہزار 745 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جب کہ تحریک انصاف کی امیدورار یاسمین راشد 47 ہزار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا تناسب 39.42 فیصد رہا جب کہ حلقے میں 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹوں میں سے ایک لاکھ 26 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔