نواز شریف کی وزیراعظم کے طور پر بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میںسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی برطرفی روکنے اور بطور وزیر اعظم بحالی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے‘ درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے منگل کے روز د ائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی ڈھانچےکا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے میں بنیادی حقوق کی آڑ میں وفاقی نظام کودرھم برہم کر دیا گیا ہے ، اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوگئی ہیں، فیصلہ کے بعد314کے ارکان اسمبلی کو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس بلانا پڑا،وزیر اعظم کی برطرفی کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ کے وزاء، وزرائے مملکت اور مشیر ان کو برخواست کردےا گےا ، صدر مملکت یک و تنہا رہ گئے ان کو کوئی مشورہ دینے والا نہ رہا ہے۔استدعا ہے کہ نیب کو کارروائی سے روکا جائے ، وفاقی حکومت کو 27جولائی کی سطح پر بحال کےا جائے ۔درخواست گزار نے پانامہ کیس کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے پانامہ کیس کے فیصلے کو معطل کرکے عارضی طور پر وزیر اعظم میاںنواز شریف کو بحال کرنے کی استدعا کی ہے ، درخواست میںرےاست پاکستان کے صدر اور چیف جسٹس کو فریق بناےا گےا ہے۔