سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضما نت پر استغاثہ کو نوٹس
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس محمد طارق عباسی اور جناب جسٹس حبیب اللہ عامر نے سابقوزےر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر کے 27ستمبر تک ریکارڈ طلب کر لیا انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے دونوں ملزمان پولیس افسران کو جائے شہادت دھلوا کر شواہد مٹانے کے الزام مےں 17/17 سال قےد اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاءسنائی تھی۔