ایف آئی اے کے 3 ڈائریکٹرز کے تبادلے‘ شکیل درانی اسلام آباد زون میں تعینات
اسلام آباد( خبر نگارخصو صی )وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے 3ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیئے، شکیل درانی کو ڈائریکٹر اسلام آباد زون،شجاع نوید کو ڈائریکٹر کے پی کے اور بشارت شہزاد کو ڈائریکٹر ٹریننگ مقرر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے 3ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیئے، ڈائریکٹر اسلام آباد زون مظہرکاکا خیل کو تبدیل کر کے ان کی جگہ شکیل درانی کو ڈائریکٹر اسلام آباد زون لگا دیا گیا ہے۔ شجاع نوید کو ڈائریکٹر کے پی کے لگا دیا گیا جبکہ بشارت شہزاد کو ڈائریکٹر ٹریننگ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مظہر کاکا خیل کے پاس ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ کا چارج بدستور رہے گا، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں