عالمی حسینیہ کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد(خبر نگار) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام سالانہ عالمی حسینیہ کانفرنس کی افتتاحی نشست آج 20ستمبر بروز بدھ 2:30بجے سہ پہر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں ہوگی۔جس میں ملک کے نامور علما ءو مشائخ شرکت کریں گے۔آج مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ کانفرنس کا موضوع حضرت امام عالی مقام باطل کے خلاف حق کا ”عظیم استعارہ “ہوگا۔