حادثات کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں‘ کلیم امام
اسلام آباد(خبر نگار)انسپکٹر جنرل نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس ڈاکٹر سےد کلےم امام نے موٹروے پولےس کے افسران پر زور دےا کہ وہ روڈ ےوزرز کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور عزت کے ساتھ پےش آ ئےں اور روڈ ےوزرز کو ہر ممکن فراہم کرےں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے موٹروے (M-2) چکری کےمقام موٹروے پولےس افسران وملازمان کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔اجلاس مےںڈی آئی جی موٹروے غلام رسول زاہد اور اےس اےس پی موٹروے (M-2)نارتھ سےکٹر شہرےار سکندر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہماری پہلی اور اولےن ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولےس نے فرض شناسی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے نہ صرف قومی بلکہ بےن الاقوامی سطح پر بھی اعلیٰ مقام حاصل کےا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موٹروے پولےس کا نام اور اس کے حصے مےں اچھی شہرت صرف خوش اخلاقی ، قانونی کی ےکساں حکمرانی اور مشکل وقت مےں بلاتفرےق مددکی وجہ سے آئی ہے لہذا نہ صرف اس کو ہر حال مےں قائم رکھےں بلکہ اس کے وقار مےں مزےد اضافہ کےلئے سخت محنت کرےں ۔انہوں نے کہا کہ حادثات کی شرح کو مزےد کم کرنے کے لئے تمام دستےاب وسائل کو سائنسی بنےادوں پر بروئے کا ر لائے جائےں۔انہوں نے مزےد کہا کہ محکمہ کے ملازمان کے لیے میڈیکل پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا اور ملازمان کے جلد ترقی کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہےں۔ خطاب کے آخر میں انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔