صحت محافظ کی جدوجہد سے پولیو مکمل خاتمے کے قریب ہے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد میں جاری پولیو مہم کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ "صحت محافظ کی جدوجہد کی وجہ سے آج ہمیں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی ہمیں اپنی جدوجہد کو پہلے سے زیادہ موثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ ہمیں ابھی بھی آرام کی نہیں کام کی ضرورتہے۔ میں اور ایمرجنسی اپریشن سینٹر (ای او سی) کی قیادت اپنی پ±رعزم اور باوقار ٹیم کے تعاون کی خواہاں ہے تاکہ اس موذی مرض کے ہمیشہ کے لیے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے"۔سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ایمرجنسی اپریشن سینٹر (ای او سی) کے نیشنل کوارڈینیٹرڈاکٹر رانا محمد صفدر، وزارتِ امور صحت، اسلام آباد انتظامیہ(آئی سی ٹی) اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں جاری پولیو مہم کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔بچوں کو اس موذی وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں لگ بھگ 2 لاکھ 50 ہزار صحت محافظ پانچ سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلانے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ جاری پولیو مہم کے دوران اسلام آباد کے لیے 3 لاکھ 12 ہزار بچوں تک رسائی اور انہیں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے صحت محافظ پر مشتمل ک±ل 1346 ٹیمیں تشکیل دی ہیں