پاکستان ماحولیات کے تحفظ کے اقدامات میں دنیا کے کئی ممالک سے آگے ہے،ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات میں دنیا کے کئی ممالک سے آگے ہے۔پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈی جی وزارت سائنسو ٹیکنالوجی نے سورج سے نکلنے والی تابکار شعاعوں سے تحفظ میں اوزن تہہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اوزن کی تہہ نے زمین پر زندگی کو ممکن بنادیا ہے لیکن ماحولیات کی آلودگی اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے میں انسان منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ پاکستان اوزون کہ تہہ کی تحظ کی غرض سے مانٹریال معاہدے پر 1987میں دستخط کئے ہیں۔انہوں نے کہ کہ سائنسدانوں نے اوزون تہہ پر پڑنے والے منفی اثرات کے رد عمل میں زمین پر ایکو سسٹم پر مرتب منفی اثرات کا پتی چلایا ہے جس کے نتیجے میں زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔