کامران چیمہ اسلام آباد انتظامیہ کے فوکل پرسن مقرر
اسلام آباد (اے پی پی) کامران چیمہ کو اسلام آباد انتظامیہ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ سے متعلق خبروں کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 18 کے آفیسر سے میڈیا رابطہ کرسکتا ہے۔ کامران چیمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریِونیو کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔