اسحق ڈار کے لندن قیام میں توسیع عدالت میں پیشی کا امکان نہیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے احتساب عدالت میں پیشی کا امکان نہیں ہے۔اسحاق ڈار کے لندن میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کو اصل پروگرام کے مطابق بدھ کو صبح سویرے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم آخری اطلاعات تک ان کی لندن سے وطن روانگی میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔