نوائے وقت سرورس
زنانہ مجلس عزا ء کل ہوگی
بیگم سید سہیل بخاری کے زیر اہتمام زنانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا بروز ہفتہ دن گیارہ بجے بیت العزا سید نادرہ کشورجناح کالونی فیض آباد میں ہو گی۔جس سے محترمہ رخسانہ گوہر زیدی خطاب فرمائیں گی جبکہ نجمہ کاظمی اور ساتھی مرثیہ خوانی کریں گی۔ اختتام مجلس پر کربلائے معلیٰ حرم مبارک کے علم کی زیارت کرائی جائے گی۔
علم غازی عباس علمدارؑ آج برآمد ہوگا
انجمن فیض پنجتن ؑ کے زیراہتمام سالانہ قدیمی مجلس عزا بسلسلہ برآمدگی جلوس علم غازی عباس علمدارؑ 29محرم بروزجمعہ7بجے شب امامبارگاہ زین العابدین ؑ سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ علامہ سید قمرحیدرزیدی ‘علامہ شیخ اعجاز حسین مدرس خطاب کریں گے۔مجلس کے اختتام پر علم مبارک حضرت غازی عباس علمدار ؑ برآمد ہوگا۔مختلف ماتمی حلقے ماتمداری و نوحہ خوانی میں حصہ لیں گے۔
تابوت بیمارکربلا آج برآمدہوگا
سیدشاہدحسین زیدی ، انورزیدی ،محمدعلی زیدی برادران کے زیراہتمام سالانہ مجلس عزابسلسلہ برآمدگی تابوت بیمار کربلا 20اکتوبر 29محرم بروزجمعہ 5 بجے امام بارگاہ سیدلڈن شاہ مرحوم نیوکٹاریاں راولپنڈی میں منعقدہوگی ۔ علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، ذاکروسیم عباس نقوی خطاب کریں گے ۔اختتام مجلس تابوت بیمارکربلابرآمدہوگاپنجاب بھر کے ماتمی دستے ماتم داری کریں گے ۔
مجلس عزابرائے خواتین آج ہوگی
ام البنین ‘ڈبلیوایف،سکینہ جنریشن ‘گرلز گائیڈ اورانجمن دختران اسلام کے زیراہتمام مجلس عزامرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں29محرم بروزجمعہ10بجے صبح منعقدہوگی ۔ذاکرہ گلزار فاطمہ خطاب جبکہ ڈاکٹر خانم زہرا گل،عابدہ ،شہربانونقوی بنت موسیٰ موسوی مرثیہ خوانی کریں گی۔
حاجی خادم حسین جعفری کا انتقال پرملال
راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے بزرگ کارکن ،اسیرفقہ جعفریہ اورمحمدعلی شاکرکے والدبزرگوار حاجی خادم حسین جعفری انتقال کر گئے۔مرحوم عاشق رسول ؐ اورمحب اہلبیت ؑ تھے۔انکی نمازجنازہ آبائی گائوں خان کوٹ تحصیل مریدکے شیخوپورہ میں علامہ سیدوقارحسین نقوی القمی کی اقتداء میں اداکرنے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم کی مراسم تعزیت ایام عزا کے اختتام پر 8ربیع الاول کے بعد ادا کی جائیں گی۔
بزم احباب قلم کے زیر اہتمام ’’ایک شام تین مہمان ‘‘تقریب کل منعقد ہوگی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بزم احباب قلم کے زیر اہتمام ’’ایک شام تین مہمان ‘‘تقریب کل ساڑھے تین بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی،صدارت اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بھگیو کریں گے،مہمانان خصوصی میں عبید بازغ امر،ڈاکٹر فرحت عباس اور پروفیسر شازیہ اکبر شامل ہیں،خلیق الرحمن ،محمودیہ غازیہ،خالد صدیقی مضامین،قیوم طاہر،جمیل یوسف اور نسیم سحر منظوم خراج تحسین پیش کرینگے۔
تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج تر لا ئی میں احتجاجی مظا ہرہ ہو گا
اسلام آباد پ ر )تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج تر لا ئی میں مظا ہرہ کیا جا ئے گا،قاری حا کم د ین جا مع النو ر شر یف آباد تر لا ئی کے زیر اہتمام آج بعد نما زجمعہ ایک عظیم الشان احتجاجی مظا ہر ہ بسلسلہ تحفظ ختم نبوت کیا جا ئے گا ، جس کی قیا دت مو لا نا ظہیر الخیری،ما سڑ انو ار الحق،قاری حا کم دین نقشبندی کر یں گے،احتجاج مسجد النو ر سے شروع ہو کر ضیا ء مار کیٹ پر ختم ہو گا۔
نمبر دار محمود حسین راجہ کی برسی کی دعائیہ تقریب
سکوٹ (نیوز ڈیسک) راجہ ندیم احمد چیئرمین یونین کونسل دو بیرن کلاں اور اسپین میں مقیم بزنس مین راجہ محمد سعید کے والد محترم نمبردار محمود حسین راجہ کی برسی کی دعائیہ تقریب راجہ ندیم احمد کی رہائش گاہ بھٹی میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین کنویا پرویز قادری ، چیئرمین بلاکھر راجہ صفدر کیانی، وائس چیئرمین ٹھیکیدار محمد بشارت، سابق ناظم حاجی مقدم ظہیر کیانی ، کونسلر حاجی رفاقت، کونسلر صوبیدا نعمت چوہدری ، توقیر اسلم کپتان، عبدالمعروف خان ، شبیر خان، راجہ جاوید کیانی ، چوہدری زاہد ، رشید چوہدری، محمد شفیق ممیام، راجہ انوار الحسن سکوٹ، چوہدری محمد فاروق اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
مجلس عزاء برائے خواتین آج ہوگی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ام البنین ، ڈبلیو ایف ، سکینہ جنریشن ، گرلز گائیڈ اور انجمن دختران اسلام کے زیراہتمام مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضٰی جی نائن فور اسلام آباد میں 29محرم بروز جمعہ 10بجے صبح منعقد ہوگی۔
حاجی خادم حسین جعفری کا انتقال
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے بزرگ کارکن، اسیر فقہ جعفریہ اور محمد علی شاکر کے والد بزرگوار حاجی خادم حسین جعفری انتقال کرگئے۔ مرحوم عاشق رسولؐ اور محب اہلبیتؑ تھے جنہوں نے پوری زندگی عزاداری کیلئے خدمات سرانجام دینے میں بسر کی۔ انکی نماز جنازہ آبائی گاؤں خان کوٹ تحصیل مرید کے شیخوپورہ میں علامہ سید وقار حسین نقوی القمی کی اقتداء میں ادا کرنے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
مجلس عزاء برائے مستورات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیگم آقا زیدی کیرانوی ، عزاء خانہ گلدستہ سادات، 218/A، جی ۔ سیون، تھری ۔ فور ، اسلام آباد میں بسلسلہ بیسواں حضرت امام حسینؑ و شہدائے کربلا 29محرم بروز جمعہ صبح نو بجے مجلس عزاء برائے مستورات ہوگی۔تابوت بیمار کربلا آج برآمد ہوگا
سید شاہد حسین زیدی، انور زیدی، محمد علی زیدی برادران کے زیراہتمام سالانہ مجلس عزا بسلسلہ برآمدگی تابوت بیمار کربلا 20اکتوبر 29محرم بروز جمعہ 5بجے امام بارگاہ سید لڈن شاہ مرحوم نیو کٹاریاں راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔
خنجراب سے گوادر تک جیپ بائیک ریلی کل شروع ہوگی
گلگت (نامہ نگار) پاک چین سرحدی بارڈر خنجراب سے گوادر تک جیپ و بائیک ریلی کل شروع ہوگی۔ ملک بھر سے دو سو سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار ریلی میں حصہ لینے کیلئے گلگت پہنچ گئے۔ 21 اکتوبر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاء تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 31 اکتورب کو گوادر پہنچے گی۔ ریلی کی افتتاحی تقریب ہفتے کے روز خنجراب میں منعقد ہوگی۔ جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔
غیرقانونی ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف ہڑتال 25 اکتوبر کو ہوگی
گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان میں غیرقانونی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران گلگت نے جمعہ کے روز آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ اے پی سی میں ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انجمن تاجران کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کی 25 تاریخ کو گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔
گوجرخان کا اکلوتاواٹر فلٹر یشن پلانٹ شہرمیں بیماریاں بانٹنے لگا
گوجرخان (نامہ نگار)بلدیہ گوجرخان کی عدم دلچسپی تحصیل گوجرخان کا اکلوتاواٹر فلٹرین پلانٹ شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگا ، دیکھ بھال اور فلٹر تبدیل کرنے کے نام پر بل وصول کرنے کا بھی انکشاف بلدیہ گوجرخان اگر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو نہیں چلا سکتی تو جماعت اسلامی کے سپرد کر دے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ جواد کی پیشکش تفصیلات کے مطابق ہائوسنگ سکیم نمبر1میں واقع گوجرخان کا واحد فلٹریشن پلانٹ متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ویران کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے فرش پر کائی ،ٹوٹی ٹائلیں اورغائب ٹونٹیاں گڈگورنس پر نوحی کناں ہیں کئی ماہ گزرنے کے باوجود فلٹرتبدیل نہیں کئے گئے یہاںسے پانی بھرنے والے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جن میں ہیپاٹائٹس سرفہرست ہے مبینہ طور پر فلٹر تبدیلی اور دیکھ بھال کے نام پر بوگس بل ڈال کر وصولیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ اگر بلدیہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لاتعلق ہو گئی ہے تو اسے باقاعدہ جماعت اسلامی کے حوالہ کردیں۔ ہم اسے اچھے طریقہ سے بحال کر سکتے ہیں ۔